وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے آج ہزاہ موٹروے کے برہان تاشاہ انٹرچینج سیکشن کا افتتاح کردیا۔

0
1

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے آج ہزاہ موٹروے کے برہان تاشاہ

انٹرچینج سیکشن کا افتتاح کرد یا۔

برہان تاشاہ موٹروے سیکشن کی لمبائی تقریبا ۵۷کلومیٹر ہے ۔موٹروے سیکشن ۴۷ کلومیٹر طویل ہے۔
صو بہ خیبر پختونخوا میں ا یم ۱ منصوبے کی تکیمل کے بعد ہزاہ موٹروے چین پاکستان کی اقتصادی را ہداری کا دوسرا منصوبہ ہے ، ہزاہ موٹروے پر۳۰ پل، فلائی اورزاور  ۳۱ انڈر پاسز۱۵۷باکس کلو رٹس تعمیر کئے گئے ہیں۔
ہزارہ موٹروے کی تعمیر سے ہری پور ،انڈسٹریل ایریا ،ا یبٹ آباد اور شمالی علاقہ جات کے عوام کو فائدہ ہوگا۔سفری اوقات میں بھی کمی ہو گی۔
ہزارہ موٹروے پر تقریبا ۲۸۵۰۰ہزار گاڑیاں روزانہ سفر کریں گی ۔ اس موٹروے سے شمالی علاقہ جات کی۶۰لاکھ آبادی کو فا ئدہ ہو گا۔اس حصے کو تین سال سے بھی کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔اس منصوبے کا بنیادی مقصد ملک کے شمالی علاقہ جات کو جنوب میں واقع بندر گاہوں تک رسائی فراہم کرنا ہے۔
ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کراچی تا لاہور منصوبہ بھی تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ان تمام منصوبوں کا مقصد ملک کے اندر بین الاقوامی معیار کے روڈ نیٹ ورک کا قیام ہے۔
اس منصوبے کی وجہ سے اس علاقے کے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہو گے اور عوام کے معیار زندگی کی راہ ہموار ہو گی۔

Comments

comments

LEAVE A REPLY