شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب،ترک وزیراعظم سے مسجد نبویﷺمیں ملاقات

0
2

شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب،ترک وزیراعظم سے مسجد نبویﷺمیں ملاقات


ریاض:وزیراعلی پنجاب شہباز کی دورہ سعودی عرب کے دوران ترک وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات مسجد نبویﷺکے داخلی دروازے کے باہر ہوئی۔دونوں رہنما گرم جوشی سے گلے ملے خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی اسلامی ممالک ہیں۔بیت المقدس کے مسلئے پر ترک صدر کا اہم کردار رہا ہے۔بیت المقدس کے موقع پر پوری نے یک جا ہو کر امریکی فیصلے کی مخالفت کی۔
وزیر اعلی پنجاب نے ترک وزیر اعظم کو مخاطب ہو کر کہا کہ ہر مسلمان سعودی عرب کہ مقدس مقاما ت سے لگا ؤ رکھتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آپ سے مسجد نبویﷺ کے مقدس مقامات پرمل کے بے حد خوشی ہوئی۔
ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز شہباز شریف سعودی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے طیا رے پر سعودیہ روانہ ہوئے تھے ۔شہباز شریف اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران اعلی حکام سے ملاقات بھی کریں گئے۔
ترجمان وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مسجد نبویﷺمیں نمازے فجر ادا کی اور ملکی ترقی کے لئے دعا کی۔

Comments

comments

LEAVE A REPLY