پاکستان کے متعلق پانچ حیران کُن معلومات

0
1

:پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک

پاکستان میں چھٹی مردم شماری 2017 میں کرائی گئی جس کے مطابق خیبرپختونخوا کی کُل آبادی 30,523,371 ہے اور آبادی میں سالانہ 2.89% سے اِضافہ ہورہا ہے۔قبائلی علاقہ جات کی کل آبادی 5,001,676 ہے اور آبادی میں سالانہ 2.41% سے اِضافہ ہورہا ہے۔سندھ کی کل آبادی 47,886,051 ہے اور آبادی میں سالانہ 2.41% سے اِضافہ ہورہا ہے۔پنجاب کی کل آبادی 110,012,442 ہے اور آبادی میں سالانہ 2.13% سے اِضافہ ہورہا ہے۔بلوچستان کی کُل آبادی 12,344,408 ہے اور آبادی میں سالانہ 3.37% سے اِضافہ ہورہا ہے۔اِسلام آباد وفاقی دارلحکومت کی کل آبادی 2,006,572 ہے اور آبادی میں سالانہ 4.91% سے اِضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان کی مجموعی آبادی 207,774,520 افراد پر مشتمل ہے۔

:پاکستان کی 95% سے 96% آبادی مسلمان ہے

اسلام اسلامی جمہوریہ پا کستان کا سرکاری مذہب ہے پاکستان کی کُل آبادی 20 کروڑ 77لاکھ سے زیادہ ہے ۔ ملک کی کُل آبادی میں 95% سے 96% مسلمان ہیں اور 4% سے 5% غیر مسلم ہیں۔جن میں ہندو، وعیسائی،قادیانی شامل ہیں۔

:نمک کا دوسرا بڑا ذخیرہ پاکستان میں ہے

دنیا کا دوسرا بڑا نمک کا زخیرہ پاکستان میں موجود ہے اور یہ نمک کا ذخیرہ پنجاب ضلع جہلم شہر کھیوڑہ میں موجود ہے ۔یہ جگہ اِسلام آباد سے 160 کلومیٹر جبکہ لاہور سے قریبًا 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔یہ کان 110 مربع کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔325000 ٹن سالانہ نمک اِس کان سے حاصل کیا جاتا ہے۔

:دنیا کا سب سے زیادہ کوئلہ پاکستان کے پاس ہے

دنیا کا سب سے بڑا کوئلہ کا ذخیرہ پاکستان میں ہے جو پاکستان کے صوبہ سندھ کے جنوب مشرق میں واقع صحراے تھر کے علاقع میں ہے۔19000 مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔یہاں ایک اندازے کے مطابق 175 ارب ٹن وزنی ذخیرہ موجود ہے ۔ یہ کہا جاتا ہے کے سعودیہ عرب اور ایران کی کل گیس اور تیل سے جتنی بجلی پیدا کی جاتی اُس سے کہیں زیادہ بجلی اِس کوئلے سے پیدا کی جا سکتی ہے۔

:گوادرپورٹ

گوادر بندرگاہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں واقع ہے یہ گہرے سمندر کی بندرگاہ ہے اور یہ بندر گاہ کراچی کے مغرب میں 460 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔گوادر بندر کی ایک حصو صیت یہ ہے کہ جس جگہ یہ بندر گاہ ہے اس جگہ کا پانی گرم ہے۔اس کی وجہ سے یہاں تجارت جاری رہتی ہے۔

Comments

comments

LEAVE A REPLY