زبیدہ آپا کے انتقال نے سب کو سوگوار کر دیا

0
3

ماہرامور خانہ داری ،مشہور شیف زبیدہ آپا گزشتہ رات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ کراچی میں انتقال کر گئی اور خالق حقیقی سے جا ملی۔
زبیدہ آپا کے انتقال کی خبر نے ہر آنکھ کو نم کر دیا۔سیاسی شخصیات،شوبز اسٹار اور مداح ان سے بے حد پیار کر تے تھے۔زبیدہ آپا نے اپنے اخلاق اور میٹھی زبان کی وجہ سے ہر انسان کے دل میں جگہ بنائی۔
لوگ انکو زبیدہ آپا کے نام سے جانتے اور پکارتے تھے۔
زبیدہ آپا کے انتقال کی خبر پر مشہور شخصیات اور مداحوں نے سوشل میڈیاپر اپنے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی دعا کی۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ زبیدہ آپا کو بچپن سے جانتی ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ وہ سب کا دل رکھتی تھی ۔انہوں نے زبیدہ آپا کی مغفرت کی دعا بھی کی۔
وسیم اختر نے زبیدہ آپاکی موت پہ دکھ کا اظہار کیا۔وسیم اختر نے زبیدہ آپا کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔
پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے اپنی ایک ٹویٹ میں زبیدہ طارق کے بھائی انور مقصود اور انکے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیااور زبیدہ آپا کی مغفرت کی دعا بھی کی۔
اداکار فہد مصطفی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں زبیدہ آپا کے لئے دعا کی۔
اس کے علاوہ اداکارہ مایا علی،شائشتہ لودھی،ماورہ حسین نے بھی اپنی ٹویٹ پر غم کا اظہار کیااور زبیدہ آپا کی مغفرت کی دعا کی۔
زبیدہ طارق کی نمازے جنازہ آج جمعہ ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کر دی گئی۔جس میں شوبز کے ستاروں اور مشہور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Comments

comments

LEAVE A REPLY