سال۲۰۱۸کا آغاز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے ہو گیا اور اس موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
نیک ارادوں،خوشحالی کی تمناؤں،اور اچھی امیدوں کے ساتھ دنیا بھر کے ممالک نے نئے سال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی۔
پوری دنیا میں سال نو کا آغاز سب سے پہلے نیوزی کے اسکائی ٹاور سے ہوا۔جہاں سال نو کے بارہ بجتے ہی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیااور آسمان کو رنگوں سے بھر دیا گیا۔
چین کے شہر ہانگ کانگ میں بھی سال کا آغاز شاندار مظاہروں اور آتش بازی سے کیا گیا۔جس وجہ سے پوراآسمان رنگا رنگ ہو گیا۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا آغاز آتش بازی سے کیا گیا۔
پاکستان کے شہر کراچی میں بھی نئے سال کی تیاریاں مکمل۔
دبئی کے برج خلیفہ پر بھی نئے سال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔سال نو کے شروع ہوتے ہی شاندار مظاہرے کئے جائیں گے۔
نیو یارک میں بھی سال نو کی تیاریاں مکمل کر لی گئی۔
جرمنی میں سال نو کا آغاز ہوتے ہی آتش بازی اور کنسرٹ ہو گے۔
برطانیہ میں نئے سال کے موقع پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔مکمل چیکنگ کے بعد آتش بازی کامظاہرہ کیا جائے گا۔
دنیا کے دیگر ممالک میں بھی نئے سال کے شروع ہو نے کا بے صبری سے انتظار۔

Comments

comments

LEAVE A REPLY